نائب وزیر اعلیٰ نے کٹھوعہ انڈسٹریل اسٹیٹس کا معائینہ کیا

نائب وزیر اعلیٰ نے کٹھوعہ انڈسٹریل اسٹیٹس کا معائینہ کیا

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کٹھوعہ میں مختلف صنعتی اسٹیٹس کا معائینہ کیا ۔ ان کے ہمراہ صنعتوں ، پولیوشن کنٹرول بورڈ ، محکمہ محنت کے اعلیٰ افسران بھی تھے ۔ کٹھوعہ میں مختلف صنعتی اکائیوں کا معائینہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے انسانی وسائل اور ماحولیاتی تحفظات کے پیش نظر صنعتوں کے مناسب کام کیلئے مقرر کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے صنعتی اکائیوں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی ہنر مند نوجوانوں کی بھی مناسب نمائندگی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ روز گار فراہم کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک ہو سکتا ہے اور انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئیے کہ مقامی لوگوں کو بھی مناسب طریقے سے روز گار کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے سڈکو کمپلیکس کٹھوعہ کا بھی معائینہ کیا اور وہاں کے عہدیداروں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر کے دفتر ، کٹھوعہ کے دفتر کا بھی معائینہ کیا ۔ بعد ازاں آل جموں و کشمیر جاٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے سابق وزیر منجیت سنگھ کی قیادت میں نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔