نائب وزیر اعلیٰ نے کانسی کا تمغہ جیتنے والے رجت سنگھ کو مُبارک باد دی

نائب وزیر اعلیٰ نے کانسی کا تمغہ جیتنے والے رجت سنگھ کو مُبارک باد دی

جموں// نائب وزیراعلیٰ سریندر کمارچودھری نے آج جوڈو ایونٹ میں 38ویں نیشنل گیمزدہرادون اُتراکھنڈ۔ 2025 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے رجت سنگھ چِب کو مُبارک باد دی ۔نائب وزیراعلیٰ نے سپورٹس پرسن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے ایک جامع میکانزم شروع کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور علمی صلاحیتوں کے لئے بھی ضروری ہیں۔اُنہوںنے کہا کہ کئی کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرکے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا، ’’یہ جموں و کشمیر کے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی اَپنی شناخت بنا رہے ہیں اور ہم یقینی بنائیں گے کہ انہیں ہرطرح کی ممکنہ مدد اور سہولیت فراہم کی جائے۔‘‘یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ضلع راجوری کے ہنجانہ نوشہرہ کے رہنے والے رجت سنگھ چِب نے مردوں کے زُمرے میں 35 سال کے طویل وقفے کے بعد اس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔