نائب وزیر اعلیٰ نے سندر بنی آگ متاثرین سے ملاقات کی ، مدد کی یقین دہانی کرائی

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے آج سندر بنی میں آتشزدگی کے متاثرین کی عیادت کی ۔ ان کے ہمراہ ایم ایل اے سندر بنی رندھیر سنگھ اور انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔ آگ کے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت انہیں مناسب معاوضہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد نقصان کی جامع رپورٹ تیار کریں ۔