نائب وزیر اعلیٰ نے جموں پولی ٹیکنک کالج کا دورہ کیا

نائب وزیر اعلیٰ نے جموں پولی ٹیکنک کالج کا دورہ کیا

فیکلٹی ، طلباء کے ساتھ بات چیت کی

جموں //نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے آج گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج جموں کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ کالج کے سینئر فیکلٹی ممبران بھی تھے ۔ کالج کے احاطے کے اپنے وسیع دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کلاس رومز ، لیبز اور دیگر سہولیات کا بھی معائینہ کیا جو طلباء کو مختلف فیکلٹیوں میں اپنی تعلیم حاصل کرنے کیلئے فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو مختلف مہارت فراہم کرنے اور انہیں مختلف صنعتی تجارتوں میں تربیت دینے کا ایک جامع پروگرام شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ہم انہیں تکنیکی طور پر ہنر مند بنائیں گے تا کہ وہ کاروباری صلاحتیں حاصل کر سکیں اور اپنی آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوں کو شروع کر سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے وہ ملازمت کے تخلیق کار بنیں گے اور دوسروں کو بھی راہیں فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کالج انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں تدریسی سہولیات اور متعلقہ چیزوں سے متعلق کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔