نائب وزیرا علیٰ کی سوامی گورو گری جی مہاراج کی 108ویںیوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت

نائب وزیرا علیٰ کی سوامی گورو گری جی مہاراج کی 108ویںیوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت

نوشہرہ//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری نے آج نوشہرہ میں سوامی گورو گری جی مہاراج کے 108 ویں یوم پیدائش کے موقعے پر عقیدتمندوں اور پیروکاروں کے ساتھ شرکت کی۔یہ تقریب روحانی جوش و جذبے ، دعائوں اور تقاریر سے بھرپور رہی جس میں اِس عظیم المرتبت سنت کی تعلیمات او رخدمات کو اُجاگر کیا گیا۔اِس موقعہ پر نائب وزیراعلیٰ نے سوامی گورو گری جی مہاراج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ہمیشہ اَمن ، ہم آہنگی اور بے لوث خدمت کا پیغام دیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ سوامی گورو گری جی مہاراج نے اَپنی زندگی معاشرے کی فلاح و بہبود، روحانی روشن خیالی اور اِنسانی اَقدار کو فروغ دینے کے لئے وقف کردی۔ اُن کی تعلیمات آج بھی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔‘‘تقریب میں مذہبی سکالروں، عقیدتمندوں اور مقامی معززین نے شرکت کی۔ بھجن اور کیرتن کی محافل منعقد ہوئیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے سماجی اِتحاد کو فروغ دینے میں سنت کی خدمات کو سراہتے ہوئے لوگوں پر ززور دیا کہ وہ سوامی گورو گری جی مہاراج کی راہ پر چلیں اور اِنسانیت کی خدمت کو اَپنا مقصد بنائیں۔