indian flag

نائب وزیرا علیٰ نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر ’’ ایٹ ہوم ‘‘ کا اِنعقاد کیا

سری نگر//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر ایس کے آئی سی سی میں ’’ایٹ ہوم‘‘ کی میزبانی کی۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے ڈِی ڈِی سی ممبران، ممتاز شہریوں ، تاجروں ، میڈیا اَفراد ، سابق فوجیوں ، کامیابی حاصل کرنے والوں سے بات چیت کی اوریوم جمہوریہ کی مُبارک باد دی۔اِس موقعہ پر سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، اَراکین قانون ساز اسمبلی اور سیاسی قائدین موجود تھے۔ سول اِنتظامیہ اور پولیس کے سینئر اَفسران نے بھی ایٹ ہوم میں شرکت کی۔