نائب وزیرا علیٰ نے نوشہرہ میں پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلے میں کانفرنس ہال کی اَپ گریڈیشن اور پلاش نوشہرہ کی رِی ماڈلنگ کا سنگ بنیاد رکھا

نوشہرہ( راجوری)//نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے اِنتظامی اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے آج نوشہرہ کے پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلہ میں کانفرنس ہال کی اَپ گریڈیشن اور پلاش نوشہرہ کی رِی ماڈلنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔میٹنگ ہال کی اَپ گریڈیشن جسے 249.39 لاکھ روپے کی اِنتظامی منظوری (اے اے اے) کے ساتھ منظور کیا گیا ہے ، کا مقصد کانفرنس اور میٹنگ سہولیات کو بہتربنانا ہے ۔اِس موقعہ پر سریندر کمار چودھری نے خطاب کرتے ہوئے مؤثرطرزِ حکمرانی اور بہتر خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ َاپ گریڈ شدہ کانفرنس ہال ایک جدید مقام کے طو رپر کام کرے گا جہاں سرکاری میٹنگوں، عوامی رابطوں اور دیگر اہم تبادلہ خیال منعقد کی جاسکیں گی۔ اِس کے علاوہ 107.48 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے پلاش نوشہرہ کی رِی ماڈلنگ کا بھی نائب وزیر اعلیٰ نے اِفتتاح کیا۔ اِس منصوبے کا مقصد رہائشیوں کے لئے ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔اِس موقعہ پرمحکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی)، مقامی اِنتظامیہ اور عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے اعلیٰ معیار کے ساتھ دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔یہابنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اَقدامات نوشہرہ میں عوامی خدمات کی سہولیات اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہیں جو علاقائی ترقی کے لئے حکومت کی جامع حکمت عملی کو مضبوط بناتے ہیں۔