جموں / / نائب وزیر اعلی سریندرکمار چودھری نے لوہڑی اور مکر سنکرانتی کے موقعہ پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد پیش کی ۔ اَپنے تہنیتی پیغام میں نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ تہوار بڑے جوش وجذبے اور خوشی کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں اپنے محنتی کسانوں کے انمٹ جذبے کو سلام کرنے اور جموں و کشمیر کی ترقی میں ان کی گرانقدر شراکت کو تسلیم کرنے کا ایک موقعہ فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے اُمیدظاہر کی کہ یہ تہوار جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا ۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے مل کر کام کریں۔










