نائب وزیراعلیٰ نے لوگوں کو رمضان المبارک کی مُبارک باد دی

جموں//نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے آج رمضان المبارک کے موقعہ پرلوگوںکو مُبارک باد دی۔نائب وزیراعلیٰ نے اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں اُمید ظاہر کی کہ یہ مقدس مہینہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے امن اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ہمیں اَپنی عبادات اور روزوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے قریب کرتا ہے۔