Nayeem Ul Haq

نئے موسمی کلینڈر کے بیچ جموں و کشمیر اور لداخ میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری

مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز، 19اور 20فروری کو وسیع پیمانے پر بارشوں اور برفباری کا امکان

سرینگر // ماہ فروری میںہی دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے جہاں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی بہتری درج ہوئی ہے وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے 19اور 20فروری کو وسیع پیمانے پر بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر و انداز ہو رہی ہے جس دوران میدانی علاقے میں ہلکی سے درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں قریب 1فٹ تک برفباری ہونے کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے وادی کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہونے کے ساتھ ہی شبانہ سردیو ںکا زور کم ہونے لگا جس کے ساتھ ہی اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی۔ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کوجموں و کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں دن اور رات دونوں درجہ حرارت میں راحت آئی ہے کیونکہ جموں و کشمیر اور لداخ کے دیگر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتر درج ہوئی۔ادھر محکمہ موسمیات نے 18 فروری تک کبھی کبھار ابر آلود لیکن بنیادی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال مجموعی طو رپر خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 19اور 20فروری کو ٹنل کے آر پار وسیع پیمانے پر بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان ہے ۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ19 فروری تک، بارش کے مزید وسیع سلسلے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 فروری کو، جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے اعتدال پسند بارش کے ساتھ، شدت میں اضافے کی توقع ہے، اور کچھ علاقوں میں شدید بارش یا برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پیشگوئی سے ظاہر ہوتا ہے کہ 21 فروری کو موسم کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔