کشمیر کا ہوائی کرایہ اس وقت دبئی کے سفر سے زیادہ مہنگا ، مسافرپریشان و حیران ، کوئی پرسان حال نہیں
سرینگر// نئے سال کی آمد کی تقریبات اور حالیہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے بعد فضائی کرایہ آسمان کو چھو رہی ہے جبکہ کشمیر کا ہوائی کرایہ اس وقت دبئی کے سفر سے زیادہ مہنگا ہے۔دہلی سے دبئی جانے کیلئے 10سے 13ہزار کا کرایہ ہے تاہم دہلی سے کشمیر تک 21ہزار روپے بطور کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میںمسافروں میں کافی مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سال نو پر تقریبات اور حالیہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے بعد فضائی کرایہ آسمان چھو رہی ہے ۔ نئی دہلی سے کشمیر تک 20ہزار سے زائد فضائی کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ بنگلور سے سرینگر تک اس سے دوگنا ہ وصول کیا جا رہا ہے ۔ حیرت انگیز طور پر، دہلی سے دبئی کا سفر سری نگر کے سفر سے کہیں زیادہ سستا ہے کیونکہ کشمیر کیلئے ہوائی جہاز کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔کو دہلی تا دبئی کے ہوائی کرایوں پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے معلوم ہوا کہ ٹکٹ فی مسافر 10,000 سے 13,000 روپے کے لگ بھگ ہیں، جبکہ دہلی سے سرینگر ہوائی اڈے کے ہوائی ٹکٹ کی قیمت 21,623 روپے ہے۔اسی طرح ممبئی سے سرینگر کے ہوائی کرایہ 21,843 روپے میں درج تھے، اور بنگلور سے20ہزار روپے سے زیادہ ہیں۔ہوائی کرایوں میں اضافے کی وجہ دو اہم عوامل ہیں: نئے سال کی تقریبات کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں سے سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش، جس سے کشمیر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔مہنگے ہوائی کرایوں سے مریضوں، طلباء اور سیاحوں کو بری طرح متاثر ہو رہا ہے جنہیں سرینگر اور دہلی کے درمیان سفر کرنا پڑتا ہے۔سول ایوی ایشن کے ایک سینئر افسر نے کہا’’زیادہ مانگ اور محدود سپلائی کی وجہ سے، دہلی سے سرینگر اور ممبئی سے سرینگر کے ہوائی کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘‘۔ ایک ٹریول ایجنٹ نے بتایا ’’ حکومت کو ہوائی کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، جو سیاحوں کو دور کر رہے ہیں اور مقامی آبادی کیلئے مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔ ہر ایک کے لیے مسائل کو روکنے کے لیے ہوائی کرایوں کو محدود کرنے کے کیلئے یک طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیے۔ نہ صرف سیاح پرواز کرتے ہیں بلکہ طلباء مریض اور کاروباری افراد سرینگر چھوڑنے والوں میں سے زیادہ تر ہیں اور قیمتوں میں اس من مانے اضافے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔سری نگر کے ایک رہائشی ارشاد احمد نے اپنی رو داد بیان کرتے ہوئے بتایا ’’میں نے دہلی سے سرینگر تک فی مسافر ہوائی کرایہ 21,000 روپے ادا کیا۔ ہم خاندان کے 10 افراد تھے اور میرے ہوائی ٹکٹوں کی کل قیمت 2.10 لاکھ روپے تھی کیونکہ ہم نے اپنے والد کی اہم سرجری کیلئے دہلی کا سفر کیا اور ہمارے ساتھ اپنے بچے بھی تھے کیونکہ یہاں ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا‘‘۔










