گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول ڈنگی وچھہ کے طلبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی
سرینگر//نئی دہلی کے ہوٹل تاج پیلس میں ایمیزون کی جانب سے اختراعی پروجیکٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیکر اپنے اختراعی پروجیکٹس کی نمائش کی ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول ڈنگی وچھہ کے طلبہ بشمول عصمت طارق، تبسم فیاض اور محمد ادریس صوفی نے اپنے استادتجمل نسیم لون کی رہنمائی میں، “اماز فیوچر انجینئر سمٹ” میں “ہیپی بیز” کے نام سے ایک اختراعی پروجیکٹ کی نمائش کی۔اس پروجیکٹ کو ایمیزون کے ذریعہ ملک بھر میں سرفہرست 15 اختراعات میں سے منتخب کیا گیا تھا اور ایمیزون انوویشن ٹیم کے انجینئروں کی تقریباً 30 ٹیموں نے اس کا جائزہ لیا تھا۔اورمذکورہ ہائر اسکینڈری کے طلبہ نے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔طلبہ اور ان کے استاد کو م توصیفی اسناد اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔










