شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ’موبائل پاسپورٹ سیوا‘ کیمپ کا انعقاد ،فروری میں کپوارہ منعقدہوگا
سرینگر// وادی کشمیر مختلف دور افتادہ علاقوں میں رہائش پزیر پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افرادکو پاسپورٹ کی حصولی میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے ایک بہتر اقدام اٹھا یا اور موبائل پاسپورٹ سیو ا کو شروع کیا گیا ہے۔اس حوالے سے حال ہی میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک کیمپ منعقد ہوا ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر نے بتایا سیوا ہرضلع تک پہنچے گا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق دورد افتادہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پاسپورٹ حاصل کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کی خاطر وزارت امور خارجہ بھارت سرکار کی جانب سے ایک مثبت قدم کے طور” موبائل پاسپورٹ سیوا” کو متعارف کیا گیا۔ اس موبائل پاسپورٹ سیوا کے ذریعے ان دوردراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک پہنچا جاتا ہے جنہیں لوازمات پورا کرنے کے لئے ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر پہنچنے میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر کی جانب شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں” موبائل پاسپورٹ سیوا” کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں وہاں کے مقامی لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر نے بتایا کہ موبائل پاسپورٹ سیوا” کا مقصد ان لوگوں کی دہلیز پر پاسپورٹ حاصل کرنے کی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔جنہیں بائیو میٹرک اور دیگر لوازمات کو پرْ کرنے کے لیے ریجنل آفس آنے میں نہ صرف کافی وقت درکار رہتا ہے بلکہ بس کرایہ کے طور پر بھی کافی پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ایسے میں ان کی راحت سانی کے لیے کشمیر کے دورافتادہ اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اس سروس کو متعارف کیا گیا ہے۔دویندر کمار نے کہا کہ فی الحال کے طور اس پاسپورٹ سیوا کی جنوبی کشمیر سے شروعات کی گئی لیکن آنے والے وقت میں اس سروس کو وادی کشمیر کے دیگر دوردراز علاقوں تک بھی پہنچایا جائے گا۔ریجنل پاسپورٹ آفسیر نے کہا کہ وزارت خارجہ بھارت سرکار کی منظوری سے ایک دن کے لئے 40 خاص اپارٹمنٹز ریلیز کی جاتی ہیں جس سے مذکورہ علاقے کے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا جس دوردراز علاقے میں مذکورہ کیمپ کے انعقاد کرنا ہوتا اس سے قبل وہاں کے تحصیل یا ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا جاتا ہے وہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اِس مخصوص دن پر موبائل پاسپورٹ سیوا کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔دویندر کمار نیکہا کہ ہر مہینے کم از کم ایک کیمپ کا انعقاد عمل میں لانے کا منصوبہ ہے۔ اب رواں ماہ فروری میں ضلع کپوارہ پاسپورٹ سیوا کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس علاقے سے زیادہ ڈیمانڈ آتی ہے اْس علاقے یا ضلع کو ہم ترجیحات رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہر وقت یہ رہتی یے کہ درخواست ہندہ کو جلد از جلد پاسپورٹ تیار کیا جائے۔تاہم جب تک پولیس یا سی آئی ڈی کی ویریفیکیشن مکمل نہیں ہوتی ہے تب تک ہم پاسپورٹ اجرا کرنے سے قاصر ہیں۔ایسے میں جنتی جلدی ویریفکیشن مکمل کی جائی۔ اتنی ہی جلدی پاسپورٹ بھی اجرا کیا جاتا ہے۔










