پلوامہ میں 02 منشیات فروش کوڈین فاسفیٹ کی 100 بوتلیں سمیت گرفتار
سرینگر / سی این آئی // منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کی اپنی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پلوامہ میں پولیس نے گونگو کراسنگ کے قریب سرکلر روڈ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران کوڈین فاسفیٹ کی 100 بوتلیں برآمد کیں۔سی این آئی کے مطابق ایک آلٹو گاڑی جو قوئل سے گونگو کی طرف جارہی تھی، کو چیکنگ کے لیے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران تھا نہ پلوامہ کی پولیس پارٹی نے گاڑی سے منشیات برآمد کی۔ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی شناخت عاشق حسین میر ولد عبدالرشید میر ساکنہ ملک پورہ اور عنایت طارق لون ولد طارق احمد لون ساکنان کاکاپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں افراد مادہ رکھنے کے لیے کوئی قانونی جواز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 269/2025قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس منشیات کی لعنت سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں منشیات کی فروخت یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بھی معلومات شیئر کریں۔










