جموں//کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور نے جموں میونسپل کارپوریشن کے کانفرنس ہال میں ’سوچھتا سرویکشن 2025 ‘کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔کمشنر سیکرٹری مندیب کور نے ملک بھر کے شہری بلدیاتی اِداروں کے درمیان صفائی سروے سوچھ سرویکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئندہ سروے میں بہتر درجہ بندی حاصل کرنے کے لئے صفائی ستھرائی ، ویسٹ مینجمنٹ اور شہریوں کی شرکت کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور مقامی کمیونٹیوںکی فعال شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے جدید حل پر عمل درآمد کریں۔ڈاکٹر دیونش یادو نے صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے اور عوامی بیداری کو بڑھانے کے لئے جے ایم سی اور دیگر شہری اِداروں کی طرف سے پہلے ہی اُٹھائے گئے اَقدامات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں صاف ستھرے اور زیادہ دیرپاشہری ماحول کے حصول کے لئے تمام شراکت داروں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔مندیپ کور نے مکانات و شہری ترقی محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی یوم جمہوریہ سے قبل’’سوچھ تنتر‘‘ مہم کے دوران یو ایل بی کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اِس مہم نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو صاف ستھرے اور صحت مند شہری ماحول کی طرف کام کرنے کی ترغیب دی تھی۔مہم کے دوران صفائی صفائی ستھرائی کی 1032 سے زائد مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں شہریوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور یو ایل بیز کی جانب سے کی جانے والی صفائی ستھرائی کی مختلف سرگرمیوں میں 3,50,000 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ اِس کے علاوہ 2,21,000 سے زیادہ شہریوں نے صفائی ستھرائی کا عہد کیا۔ 188 کوڑا کرکٹ پوائنٹس کو صاف کیا گیا اور 52 واٹر باڈیز کو صاف کیا گیا۔
’’سوچھ تنتر‘‘کے دوران جموں و کشمیر کے تمام 80 یو ایل بی کے لئے ’’ویسٹ کو الگ کرنے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر ایک پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ پینٹنگ مقابلے میں 1,040 لوگوں نے حصہ لیا تھا جو سوچھتا پہل کے تئیں لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے جوش و جذبے کی عکاستی کرتا ہے ۔ 26 بہترین پینٹنگز مشن ڈائریکٹر سوچھ بھارت مشن اربن، 2.0 ڈائریکٹوریٹ آف اربن لوکل باڈیز جموں و کشمیر اور جے ایم سی/ ایس ایم سی کو موصول ہوئیں۔ مشن ڈائریکٹر نے ججوں کا ایک پینل تشکیل دیا جس نے موصول ہونے والی 26 بہترین پینٹنگز کا جائزہ لیا۔مشن ڈائریکٹر نے ججوں کا ایک پینل تشکیل دیا جس نے موصول ہونے والی 26 بہترین پینٹنگ کا جائزہ لیا۔ ڈوڈہ کی اقصیٰ، شوپیاں کی ثنا فردوس اور جموں کی رکشا گورنگ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام جیتنے والوں کو بالترتیب 50 ہزار روپے، 25 ہزار روپے اور 10 ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ شوپیاں سے ارجمن ضامن، جموں سے سنینا کپور اور اودھمپور سے ماہی منہاس کو بھی تین تسلی بخش انعامات دیئے گئے۔کمشنر سیکرٹری نے اِس طرح کے تمام سوچھتا اَقدامات میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ قابل پیمائش اثر پیدا کیا جاسکے ۔ میٹنگ کا اِختتام سوچھتا سرویکشن 2025 میں جموں و کشمیر کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے ، عوامی شمولیت میں اضافہ اور ویسٹ مینجمنٹ کی حکمت عملی کو بہتر بنانے پر زور دینے کے ساتھ ہوا۔میٹنگ میں کمشنر جے ایم سی ڈاکٹر دیونش یادو، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں منیشا سرین، جوائنٹ کمشنر (ایچ اینڈ ایس) عبدالستار، جے ایم سی کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وِنود کمار شرما اور جے ایم سی کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی جب کہ شہری بلدیاتی اِداروں (یو ایل بی) کے افسران اور ملازمین اور جموں و کشمیر کی دیگر میونسپل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹیوافسران (ای اوز) نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔










