ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،جامع اور ہمہ گیرترقی کا سفر لوگوں کے آشیرواد سے جاری رہے گا

ہم نئی حکومت بنانے کے بعد مکمل بجٹ پیش کرنے کی روایت پر عمل پیرا ہوں گے/ وزیر اعظم مودی

سرینگر // ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ جامع اور ہمہ گیرترقی کا اس کا سفر لوگوں کے آشیرواد سے جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ کی طرف نہ صرف ملک بلکہ پورے دنیا کی توجہ مرکوز ہے۔ سی این آئی کے مطابق پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے بجٹ کی طرف نہ صرف ملک بلکہ پورے دنیا کی توجہ مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا صرف ایک مقصد، ایک نعرہ، اور ہمارے ورک کلچر کا مرکزی خیال ’’انڈیا فرسٹ سٹیزن فرسٹ‘‘ہے۔ اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس دوران ایک بحث بھی ہو گی۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بجٹ سیشن اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے تمام اپوزیشن دوست اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے بجٹ کا بہت درست مطالعہ کریں گے۔ انہوں نے مزید اعتماد کا اظہار کیا کہ ایوان ملک کی پالیسی سازی پر مناسب بحث کرے گا جو طویل مدت میں اس کیلئے فائدہ مند ہوگا۔پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو دونوں ایوانوں سے صدر کے روایتی خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ گڑبڑ پیدا کرنے کے عادی ہیں، جمہوری اقدار کو پامال کرنے والے، ایسے تمام معزز ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے اس آخری اجلاس میں یقینی طور پر خود کا جائزہ لینا چاہیے کہ انہوں نے پچھلے دس سالوں میں کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا’’مجھے پختہ یقین ہے کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ملک ہمہ جہت اور جامع ترقی کا تجربہ کر رہا ہے۔ ‘‘ مودی نے کہا کہ ہم نئی حکومت بننے کے بعد مکمل بجٹ پیش کرنے کی روایت پر عمل پیرا ہوں گے۔وزیر اعظم نے پارلیمانی کارروائی میں اکثر خلل ڈالنے پر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ جو لوگ ہنگامہ آرائی کرنے اور جمہوری اقدار کو پامال کرنے کے عادی ہیں انہیں خود کا جائزہ لینا چاہئے کیونکہ وہ انتخابات سے پہلے آخری اجلاس میں ملتے ہیں۔مودی نے کہا کہ اگر یہ ممبران پارلیمنٹ اپنے اپنے پارلیمانی حلقوں میں بھی پوچھ گچھ کریں تو وہ پائیں گے کہ اس طرح کے ہنگامے اور خلل ڈالنے والوں کو کسی کو یاد نہیں ہے۔لیکن وہ لوگ جنہوں نے اپنے شاندار خیالات سے پارلیمنٹ کو فائدہ پہنچایا، چاہے وہ اپنے خیالات میں سخت تنقیدی کیوں نہ ہوں، لوگوں کے ایک بہت بڑے طبقے کو یاد رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ملک کے جمہوریت سے محبت کرنے والے لوگوں کا ایک بڑا طبقہ ان ارکان پارلیمنٹ کے طرز عمل کی تعریف کرے گا جنہوں نے اپنی دانشمندی اور قابلیت کا استعمال کیا اور عوام کے لیے اپنی فکر ظاہر کی، حالانکہ وہ اپنے خیالات میں تنقیدی بھی تھے۔