ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر

نئی دہلی /ایجنسیز// رواں موسم گرما میں اپریل کے شروع میں دہلی، ممبئی، چنئی اور بنگلور جیسے شہروں میں درجہ حرارت کی سطح 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گئی۔ اس دوران دہلی کا درجہ حرارت 44.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پورے ملک میں ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.4 ڈگری سیلسیس اتر پردیش کے باندہ کا رہا۔ اس کے بعد پریاگ راج میں 45.5 ڈگری، وارانسی میں 45 ڈگری، جھانسی میں 44.8 ڈگری اورغازی آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری یا اس سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے گرم لہر کے حالات پیدا ہورہے ہیں۔عالمی درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 100 گرم ترین شہروں میں سے 92 ہندوستان کے ہیں۔ اس کے علاوہ 6 شہر تھائی لینڈ میں اور 2 نیپال میں ہیں۔