Vidhi Kumar Bardi

معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے کیلئے مشن موڈ کے ساتھ کام جاری ہے

مسلسل مقدمات کا اندراج اس بات کا مظہر ہے کہ ہم منشیات کی لعنت کے تئیں انتہائی حساس / آئی جی پی کشمیر

سرینگر // معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے کیلئے مشن موڈ کے ساتھ کام جاری ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس خاص طور پر کشمیر میں منشیات کے استعمال پر بہت سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملہ کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے اور کہا کہ مقدمات کا اندراج اس بات کا مظہر ہے کہ ہم منشیات کی اس لعنت کے تئیں انتہائی حساس ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مقامی انگریزی روز نامہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ون ودھی کمار بردی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گرفتاریاں اور مقدمات کا اندراج جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کے استعمال کی لعنت کو روکنے کی اعلیٰ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں منشیات فروشوں اور دہشت گردی کے ساتھیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور آگے بھی جاری رہے گی ۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا ’’ جموں و کشمیر پولیس خاص طور پر کشمیر میں منشیات کے استعمال پر بہت سخت ہے۔ ہم اس معاملہ کوبڑھنے کی اجازت نہیں دیں گے ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’مقدمات کا اندراج اس بات کا مظہر ہے کہ ہم منشیات کی اس لعنت کے تئیں انتہائی حساس ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ایک مشن موڈ کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ معاشرے سے اس لعنت کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا’’یہ ہماری مسلسل کوشش ہے کہ ہم منشیات کے دکانداروں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور اپنے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچائیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کرنے کے علاوہ، جموں و کشمیر پولیس اس مسئلے کے بارے میں لوگوں میں مسلسل بیداری پیدا کر رہی ہے۔ آئی جی پی نے کہا ’’ یہ ہماری مشترکہ کوشش ہے۔ بلکہ منشیات کی لعنت پر قابو پانے کے لیے پوری حکومت کی مسلسل کوششیں تیز ہیں ‘‘ ۔ خیال رہے کہ آئی جی پی نے کہا کہ جمعرات کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ دو روزہ تربیتی سیشن بھی شروع کیا گیا تاکہ تفتیشی مہارت کو تیز کیا جاسکے تاکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔