sakeena yatoo

مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیںہوتا ہے

مریضوں کی آسائش کیلئے تمام اسپتالوں میں سنیئر ڈاکٹروں کی دستیابی ہو گی / وزیر صحت سکینہ ایتو

سرینگر // مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیںہوتا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر صحت و تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے سرکار ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے وقت بھی تمام اسپتالوں کے ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹروں کو دستیاب رکھا جائے تا کہ مریضوں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سی این آئی نمائندے پرویز وانی کے مطابق صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتونے اننت ناگ کا دورہ کرکے وہاں موسم سرما کیلئے اسپتالوں میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیںہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسپتالوں میں تمام طبی سہولیات کو بہم رکھنے کیلئے انتظامیہ کام کر رہی ہے اور ساتھ ہی ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اگر کہیں ہو تی تو اس کو پورا کیا جائے گا ۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ ضلع انت ناگ میں جو بھی اسپتال ہے ان میں بنیادی سہولیات بہم رکھنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فنڈس کی کمی وجہ سے کچھ منصوبے حکومت کے زیر غور ہے اور جو بھی ممکن ہوگا وہ کیا جائے گا ۔ ایتو نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے سرکار ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی ۔ اس سے قبل سکینہ ایتو نے ممبر اسمبلی زیڈی بل تنویر صادق کے ساتھ کے ہمراہ JLMNہسپتال رعناواری کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران ریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور اہم ادویات کی دستیابی کا جائزہ اور ہسپتال انتظامیہ کو ضروریات ہدایات دیں۔ دورے کے دوران انہوں نے وہاں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے ساتھ ساتھ طبی و نیم طبی عملے کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے وہاں موجود مریضوں کیساتھ بھی بات کی ۔ مریضوں نے انہیں مختلف نوعیت کے مسائل سے آگہی دلائی، جو انہوں نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کیساتھ اٹھائے اور ان کا سدباب کرانے کی ہدایت کی۔ وزیر موصوفہ نے ہسپتال کے منتظمین کو ہدایت کی کہ اس ہسپتال پر شہر خاص کا پورا دبائو ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات سے بھی مریضوں کا رش ہوتا ہے اس لئے یہاں طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی و دستیابی کیساتھ ساتھ ضروریات ادویات ہر وقت میسر ہونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ شام کے وقت بھی یہاں ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹروں کو دستیاب رکھا جائے تا کہ مریضوں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے تیمارداروں کیلئے بھی سہولیات میسر رکھنے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ جو لوگ مریضوں کیساتھ ہوتے ہیںاُن کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔