ویری ناگ اور ڈورو کو پانی کی فراہمی یکساں طور پر یقینی بنائیں: جی اے میر

مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ ہرمحاز پرناکام لوگ مشکلات سے دوچار/ غلام احمدمیر

سرینگر//مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ کوہرمحاذ پرناکام قرار دیتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر نے جموں وکشمیرکاسٹیٹ ہڈ بحال کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے پانچ اگست 2019کی کارروائی کوغیرآئینی غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کوقانون بنانے کاپوراختیار ہے تاہم جموں وکشمیرکے لوگوں کے ساتھ جس طرح سے کارروائی عمل میں لائی گئی وہ آئین کے بھی منافی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ایک پرُحجوم پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے سٹیٹ پریذیڈنٹ غلام احمدمیر نے جموں وکشمیر کاسٹیٹ ہڈ اسمبلی الیکشن سے پہلے بحال کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہندنریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے اس بات کا برملہ اعلان کیاکہ جموں وکشمیرکاسٹیٹ ہڈ بحال کرنے کے لئے وقت پر اقدامات اٹھائے جائینگے ۔پردیش کانگریس کے صدر نے سوالیہ انداز میں کہاکہ جموں وکشمیرکے حالات میں بقول ان کے اگر چہ معمول پرہے تومرکزی حکومت کوجموں کشمیرکاسٹیٹ ہڈ بحال کرنے میں کیااعتراض ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکوٹکڑوں میں تقسیم کر کے لوگوں میں حد سے زیادہ ناراضگی پا ئی جارہی ہے اور جب تک نہ سٹیٹ ہڈ کوبحال کیاجائے لوگوں مین اعتماد کی فضاء بحال نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ آل پارٹئز مٹنگ کے دوان کانگریس نے یہ موقف سامنے رکھاکہ جموںو کشمیرمیں الیکشن سے پہلے سٹیٹ ہڈکوبحال کیاجاناچاہئے 5 اگست 2019کوجموں کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کی کارروائی کوغیرآئینی غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے کہاکہ اگر چہ پارلیمنٹ کویہ اختیار حاصل ہے کہ وہ قانون بنائے اور قانون کوقلعدم قرار دے تاہم جموں کشمیرکے لوگوں کے ساتھ 5اگست 2019کوجوکارروائی عمل میں لائی گئی وہ آئین کے منافی ہے ۔سٹیٹ کانگریس کے صدرنے کہا کہ جموںو کشمیرکے ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں لوگ مہنگائی کی بھٹی میں پیسے جارہے ہیں اور سرکار کی جانب سے لوگوں کوراحت پہنچانے کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے کے بجائے ان کے کاندھوں پراضافی بوجھ ڈالاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں لوگوں کوطرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہاہے اور سرکار آئے دن نئے نئے عائد کرکے لوگوں کومزیدپریشانیوں میںمبتلاکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وبائی بیماری کے دوران لاکھوں لوگوں کاروز گار ختم ہوگیاہے اور سرکار کی جانب سے لوگوں کوراحت پہنچانے کے ضمن میں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔پردیش کانگریس کے صدر نے مرکز ی حکومت سے مطالبہ کیاکہ جموںو کشمیرمیںجلدسے جلدسٹیٹ ہڈبحال کیاجاناچاہئے اور اس کے بعد ہی اسمبلی الیکشن کرائے جائے ۔