سر سبز سونے کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو جنگلات ریگستان میں تبدیل ہونگے /مقامی لوگوں میں تشویش
سرینگر // ماگام ہند وارہ میں جنگلات کا بے دریغ کٹائو جاری ہے او ر محکمہ جنگلات ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموش تماشائی بن بیٹھا ہے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دن دھاڑے سرسز سونے کا لوٹ جاری ہے جس سے علاقہ کی خوبصورتی بھی ویران میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے ہند وارہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ کے ماگام جنگلات میں سر سز سونے کا کٹائو شد و دمد سے جاری ہے اور جنگل اسمگلر دن رات جنگلات میں درختوں کو کاٹنے میںمصروف نظر آتے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں اسمگلروں کی بڑی جماعت دن دھاڑے درختوں کا تہہ تیغ کرنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ جنگلات کی حفاظت پر معمور اہلکار خاموش تماشائی بنے ہوتے ہیں اور ان اسمگلروں کیخلاف کوئی کارورائی نہیں کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اسمگلروں نے کمپارٹمنٹ نمبر 84بٹہ پورہ ماگام کا مکمل صفایا کیا ہے جس کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گشت کر رہی ہے تاہم اس کے باوجود بھی وہاں تعینات اہلکار کوئی کارورائی کرنے سے قاصر ہے اور جنگلات کی سر سبز اراضی کو ریگستان میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ بار بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی ان اسمگلروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی جنگلات کے بچائو کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات ہو رہے ہیں ۔ اس حوالہ سے نمائندے نے اگرچہ متعلقہ فارسٹ آفیسر سے بھی رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بارے میںکوئی علمیت نہیں ہے اور کہا کہ وہ اس معاملہ کو دیکھیں گے ۔










