جموں وکشمیر کے شہری بلدیاتی اِداروں میں 7,353 صفائی کرمچاری کام کر رہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

ماگام اور ناربل میں غیرمقامی لوگوں کو کوئی کو ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔سکینہ اِیتو

بیروہ میں شادی کی بنیاد پر 52 سر ٹیفکیٹ جاری کئے گئے

جموں//حکومت نے آج واضح کیا کہ ضلع بڈگام کے ماگام او رناربل علاقوں میں کسی بھی غیر مقامی باشندے کو ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا ہےوزیر ایوان میں رُکن اسمبلی ڈاکٹر شفیع احمد وانی کی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔وزیر موصوفہ نے ایوان کو بتایا کہ ناربل میں 18,921 اور ماگام میں 26,277 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ تاہم، اُنہوں نے کہا کہ ان دونوں تحصیلوں میں غیر مقامی اَفراد کو کوئی ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ بیروہ میں 62,343 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جن میں سے 52 غیر مقامی اَفراد کو شادی کی بنیاد پر جاری کئے گئے۔