لیفٹینٹ گورنر نے نئی دہلی میں ریپبلک ڈے کیمپ میں شرکت کرنے والے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی
جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی جو نئی دہلی میں ریپبلک ڈے کیمپ میں شرکت کے بعد واپس آئے ۔ کیڈٹس نے یومِ جمہوریہ کیمپ میں اپنا تجربہ شئیر کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کارتویہ پاتھ پر اور مختلف مقابلوں میں کیڈٹس اور این سی سی افسران کی عمدہ کارکردگی پر ان کی تعریف کی ۔ انہوں نے آل انڈیا این سی سی گرلز کی رہنمائی کرنے پر ایس یو او ایکتا کماری کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں تاریخی شرکت متعدد ایوارڈز اور اسناد حاصل کرنے سے قوم کے مستقبل کے رہنماؤں کی پرورش میں این سی سی کے اہم کردار کو تقویت ملی ہے ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس نے ہمیشہ غیر معمولی مہارت ، نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے اور لگن اور عزم کے ساتھ اپنے فرایض سرانجام دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معاشرے کی ترقی اور بہتری لانے اور جدید حل اور بے لوث خدمات کے ذریعے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اپنے نوجوان کیڈٹوں کے خیال اور توانائی کی تعریف کرنی ہو گی

۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا نوجوان مستقبل ہیں ، وہ ہماری بہتر دنیا کیلئے امید اور جے اینڈ کے کیلئے ایک روشن کل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہماری قدیم تہذیب کے نظریات اور اقدار کو آگے بڑھائیں اور جے اینڈ کے یو ٹی کو مضبوط بنائیں ۔ ان سی سی کی روح ان کو امن و ترقی کے مشن کو طاقت دینے اور تعمیری معاشرتی تبدیلیوں کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی ۔ این سی سی کیڈٹس کو نوجوانوں کو ملک سازی کی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کیلئے عزت اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے این سی سی کیڈٹس سے مزید کہا کہ وہ پانچ قرار دادوں پر کام کریں ۔ جموں و کشمیر کی تیز رفتار ترقی ، شہریوں کیلئے معیار زندگی ، قوم کی تعمیر کیلئے وقف کردہ معاشرتی اکائیوں کی تشکیل ، این سی سی کے نظریات اور اقدار کے ذریعہ تعمیری معاشرتی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کو یقینی بنائیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کیڈٹوں کو دستہ کی کامیابی میں نمایاں شراکت کیلئے سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس کے ساتھ نوازا۔ اس موقع پر میجر جنرل اے بیوولی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف جموں اینڈ کشمیر اینڈ لداخ ڈائریکٹوریٹ نے لفٹینٹ گورنر کو این سی سی کے اقدامات کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرنے کے طور پر ایک میمنٹو پیش کیا ۔

اس سال کے جمہوریہ کے جشن میں جموں کشمیر اور لداخ این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کُل 127 کیڈٹوں نے حصہ لیا تھا ۔ 17 این سی سی خیڈٹوں کو کارتویہ پاتھ پر مارچ کرنے کیلئے منتخب کیا گیا تھا اور گارڈ آف آنر کیلئے 05 کیڈٹوں کا انتخاب کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر جے اینڈ کے اور لداخ این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران اور انسٹرکٹر ، محکمہ اسکولی تعلیم کے عہدیدار اور راج بھون کا عملہ بھی موجود تھا ۔










