جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عوام کو وجے دشمی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے جوکہ دسہرہ کے طورپر بھی منایا جاتا ہے۔اَپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وجے دشمی برائے پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ یہ مبارک موقعہ اِنسانیت کو ایک نیک اور عمدہ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ یہ معاشرے میں اَمن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا موقعہ ہے ۔ ‘‘ اُنہوںنے کہا کہ وجے دشمی کا جشن ایک روشن مستقبل امید کی علامت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ تہوا ر اَمن ، خوشی، خوشحالی اور سب کا روشن مستقبل کی نوید لے کر آئے۔










