جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے لوگوں کو نئے سال 2025ء کے موقعہ پر مُبارک با د دی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں کہا ،’’ میں سب کو نئے سال کے موقعہ پر مُبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔نئے سال کا آغاز ہمیں یاد دِلاتا ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لئے اپنے عہد کی تجدید کریں جو پُرامن اور ہمدرد ہو۔ آئیے ہم بھی وِکست بھارت کے وژن اور جموں کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں پر لے جانے کا عہد کریں۔ آئیے ہم اپنی بھرپور ثقافت کے تنوع کو منائیں اور اپنے معاشرے میں بھائی چارے کے رِشتوں کو مضبوط کریں۔نیا سال 2025 ء سب کے لئے خوشیاں، صحت اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔‘‘










