لیفٹیننٹ گورنر نے دیوالی کی مبارک باد دی

لیفٹیننٹ گورنر نے دیوالی کی مبارک باد دی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے دیوالی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دیپاولی ، روشنیوں ،خوشی ، مسرت اور خوشحالی کا تہوار ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ یہ اندھیرے پر روشنی کی فتح اور مایوسی پر امیدکا جشن ہے ۔ یہ تہوار برائی کی اَچھائی پر فتح پر منایا جاتا ہے اور ہماری جامع ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کے لئے خوشی ، اَمن اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔