لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا اور زیرو ویسٹ یاترا کیلئے دیہی ترقی محکمہ کی آئی اِی سی مہم کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا اور زیرو ویسٹ یاترا کیلئے دیہی ترقی محکمہ کی آئی اِی سی مہم کا آغاز کیا

یاترا لوگو، یاترا ترانہ ، مہم کی ویب سائٹ اور ایم آئی ایس پورٹل ،ترنیترا ایپ ، پمفلٹ اور یاترا گائیڈ لائنز اور یاتراماسکوٹ کا آغاز

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے بال تل کے دورے کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن، محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کی جانب سے شری امرناتھ جی یاترا کودیرپا اور زیرو ویسٹ بنانے کے لئے ایک جامع آئی اِی سی (اِنفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن) مہم اور متعدد جدید اقدامات کا آغاز کیا۔ اِن اقدامات میں یاترا لوگو، یاترا ترانہ ، مہم کی ویب سائٹ اور ایم آئی ایس پورٹل ، ترنیتر اایپ ، پمفلٹ اور یاترا گائیڈ لائنز ، یاترا ماسکوٹس اور آئی اِی سی ٹول کٹ شامل ہیں جن کا مقصد یاترا کو ماحول دوست بنانے، صفائی سے متعلق مسائل کو حل کرنے، مستند معلومات کی فراہمی اور یاتریوں کو معلومات و تاثرات کا اِشتراک کرنے کے لئے متعارف کئے گئے ہیں۔ یہ مہم بال تل اور پہلگام دونوں راستوں پر لاگو کی جا رہی ہے تاکہ زیرو لینڈ فل یاترا کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔مہم کی ویب سائٹ www.shriamarnathjiyatra.com اور ایک ایم آئی ایس پورٹل تمام معلومات، اپ ڈیٹس اور وسائل کیلئے مرکزی مرکز کے طور پر کام کرے گا جب کہ براؤزر پر مبنی موبائل ایپلی کیشن www.zerowasteyatra.app یاتریوں کو بروقت کی معلومات اور مدد فراہم کرے گی۔پمفلٹ و یاترا گائیڈ لائنز لنگر آرگنائزروں، دکانداروں، اور سروس فراہم کرنے والوں کے لئے بنائے گئے تاکہ کوڑا کم کیا جا سکے۔سنگل یوز پلاسٹک کی حوصلہ شکنی ہو اور صفائی کے ایس بی ایم ۔جی اصول لاگو ہوں۔ترنیترا ایپ حفظان صحت کی سہولیات، حفاظتی انتباہات اور یاترا کے دوران انہیں صفائی کی اقدار سے آگاہ کرنے کے ذریعے یاتریوںکے تجربے میں نمایاں اِضافہ کرے گی۔ڈائریکٹر جنرل رورل سینی ٹیشن انو ملہوترانے لیفٹیننٹ گورنر کو ان اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یاترا کو دیرپابنانے کے لئے محکمہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔بتایا گیا کہ محکمہ نے یاترا کے دونوں راستوں (پہلگام اوربال تل) پر 5,613 بیت الخلا اورغسل خانے نصب کئے ہیں جن میں 2,920پہلگام محور پر اور 2,693 بال تل محور پر ہیں۔ مزید یہ کہ ان سینٹی ٹیشن یونٹوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے 7,361 صفائی کارکن تعینا ت ہیں ۔ محکمہ نے دونوں راستوں پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 15 پروسسنگ سہولیات بھی قائم کی ہیں۔یہ اقدامات یاتریوں کو ایک صاف، محفوظ اور ماحول دوست تجربہ فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔