لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اجے کھجوریا کی کتاب ’’جموں اے لینڈ آف ہیریٹیج اینڈ لیجنڈس‘‘ کا اجرا کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اجے کھجوریا کی کتاب ’’جموں اے لینڈ آف ہیریٹیج اینڈ لیجنڈس‘‘ کا اجرا کیا۔

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ایک کتاب ’’جموں۔ اے لینڈ آف ہیرٹیج اینڈ لیجنڈز ، جُز اوّل‘‘جاری کی جس کی تصنیف ایم آئی ای ٹی جموں میں پریکٹس آف پروفیسر ایس اَجے کھجوریہ نے کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنف کو مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ یہ کتاب جموں کے متحرک ورثے، روایات اور تعمیراتی عجائبات کے بارے میں گہری معلومات فراہم کرتی ہے۔

جموں//بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر ابھی جیت جسروٹیہ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔ابھیجیت جسروٹیہ نے لیفٹیننٹ گورنر کی دُور اندیش قیادت اور عوام پر مرکوز پالیسی فریم ورک کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا تاکہ جموں و کشمیر کی معاشی بحالی اور مجموعی ترقی کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی جاسکے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموں و کشمیر میں شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتی راج انتخابات سمیت عوامی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو آج سینئر صحافی اور مصنف او پی شرما کی تحریر کردہ ایک کتاب پیش کی گئی۔ اِس کتاب کا عنوان ’’ ڈوگری لٹریچر کے ڈوئنیز‘‘ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنف کو مُبارک باد دی اور اَدبی دُنیا میں اُن کی خدمات پر ان کی ستائش کی۔یہ کتاب ڈوگری اَدب اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ڈوگری زبان کے فروغ میں ان کے اہم رول کو اُجاگر کرتی ہے ۔

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج ڈاکٹر انیلا سنگھ چاڈک کی تحریر کردہ کتاب ’’رشتوں کے بھیگے اخبار( غزل سنگرہ)‘‘ کا اجرأ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنفہ کو مُبارک باد دی اور مستقبل کی اَدبی کوششوں میں ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون میں جموں بے بی ماہرہ ٹنڈن سے تعلق رکھنے والی نوجوان متاثر کن شخصیت سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے 6 سالہ ماہرہ ٹنڈن کو ڈانس اور ٹیلنٹ ہنٹ کے مختلف مقابلوں میں غیر معمولی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔