لفٹینٹ گورنر نے ہندواڑہ حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا

لیفٹیننٹ گورنرنے پونی رِیاسی میں ’ اتی وشنو مہایگیا‘ میں شرکت کی اورشہید فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے دہشت گردی کے ماحولیا تی نظام کو ختم کرنے کا عزم کیا ، سماج کے ہر طبقے سے اپیل کی کہ وہ اَپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور جموںوکشمیر کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہوں

رِیاسی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پونی رِیاسی میں ’اتی وشنو مہایگیا‘ میں شرکت کی اور شہید فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے پوجی سنت شری بال یوگیشور جی مہاراج کا شکریہ اَدا کیا جنہوں نے جوانوں کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے ’’ اتی وشنو مہایگیا‘ کا اِنعقاد کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قوم ہمیشہ اِن بہادر فوجیوں کی مقروض رہے گی جنہوں نے اتحاد،یکجہتی، سا لمیت، اَمن اور ترقی کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ،’’ ہم نے ان کے خوابوں کے مطابق ترقی پسند اور جدید جموں و کشمیر کی تعمیر کے لئے خلوص اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے۔‘‘اُنہوں نے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے عزم کا اِظہار کیا اور سماج کے ہر طبقے پر زور دیا کہ وہ اَپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور جموںوکشمیر کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو مکمل طور پر بے اثر کیاجائے گااور جموں کشمیر سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ 50 مہینوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ترقی اور خوشحالی کی سمت میں جموں و کشمیر کے غیر معمولی سفر پر بھی بات کی۔اُنہوںنے کہا،’’ ہم نے ایک خوشحال جموں و کشمیر یوٹی کا خواب دیکھا تھا اور گزشتہ چار برسوں میں ہم نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے ، صنعتوں کے لئے زیادہ سازگار ماحول بنانے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے بہت سے اَقدامات اُٹھائے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عوام پر مبنی پالیسیوں ، مختلف شعبوں میں ترقی پسند اِصلاحات اور نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں اور پسماندہ طبقات کو بااِختیار بنانے پر حکومت کی خصوصی توجہ نے جموں کشمیر کی تیز رفتار اور جامع ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔ اُنہوں نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے وابستہ کسانوں اوردیگرشراکت داروںپر بھی زور دیا کہ وہ ’’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی )‘‘کے تحت فوائد حاصل کریں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سنت شری بال یوگیشور داس جی مہاراج کے ساتھ بھگوان نارائن کی مورتی کی نقاب کشائی بھی کی۔اِس موقعہ پر رُکن قانون ساز اسمبلی کلدیپ راج دوبے ،ضلع ترقیاتی کمشنررِیاسی وشیش پال مہاجن، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر افسران، سابق فوجی جوان، شہدا ٔکے اہل خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری موجود تھے۔