لفٹینٹ گورنر نے وجے دشمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے وجے دشمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ وجے دشمی کے خوشیوں بھرے موقع پر میں سب کو ان کی خوشی ، فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اپنی گرمجوشی بھری مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔وجے دشمی نیکی کی بدیپر اور راستباری کی ناراستی پر فتح کی علامت ہے ۔ یہ مقدس تہوار ہمیں ملک کی یکجہتی ، امن اور ترقی کیلئے کام کرنے کی ترغیب دے اور ہمارے ہم آہنگی ، بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کو مضبوط کرے ۔ ‘‘