سرینگر// لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سینئر حکام سے بات کی اور ریاسی اور رام بن اضلاع میں بادل پھٹنے اور بارش سے پیدا ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد صورتحال اور امدادی و بچاؤ آپریشنز کا جائیزہ لیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے ان خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے اس المناک واقعات میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کی جائے ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں لفٹینٹ گورنر نے کہا :’’ریاسی اور رام بن میں بادل پھٹنے اور بارش سے پیدا ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ سے دل گرفتہ ہوں ۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت ۔ سینئر حکام سے بات کی اور صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ بچاؤ اور امدادی آپریشنز جاری ہیں ۔ متاثرین کو ہر ممکنہ امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے ’نشہ مُکت جموں وکشمیر ابھیان‘ کے تحت 100روزہ مہم کی تیاری کا جائزہ لیا
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ کشمیر کے 90 مستفیدین میں ہمدردانہ بنیادوں پر تقرری نامے تقسیم کئے
حکومت جموںوکشمیر میں صنعتی ترقی کیلئے پُر عزم ہے ۔ نائب وزیراعلیٰ
جاوید رانا نے شاہستار میں بڑے ایکو ٹوراِزم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
مینڈھرمیں سڑکوں کی ترقی کا بڑا اَقدام
وزیر اعلیٰ نے عمر ہیر، بچھ پورہ میں 3.17 کروڑ روپے سے تعمیر کمیونٹی ہال عوام کے نام وقف کیا
چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں بی آئی ایس اے جی ۔ این کی حمایت یافتہ ای ۔ گورننس اقدامات کا جائیزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر کے اضلاع میں پیٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی سٹاکس کا جائیزہ لیا
وزیر اعلیٰ کے مشیر نے رابطہ دفتر میں متعدد وفود سے ملاقات کی
راہل گاندھی کی ووٹروں سے اپیل:کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں مستقبل اور انصاف کیلئے فیصلہ کن ووٹ دیں










