dooran

لفٹینٹ گورنر نے اکھنور کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے اکھنور میں اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ میں اپنے فوج کے بہادروں کی اعلیٰ قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں ۔ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ اس غم کی گھڑی میں پوری قوم شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔ ‘‘