2ہلاک ایک شدید زخمی ،24گھنٹوں میں4مزدور ہلاک
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے لارن گنجی پورہ میں نا معلوم بندوق بردارون نے غیر ریاستی مزدوروںکے آرضی رہائش گاہ میں داخل ہو کر اور ان پراندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3افرادشدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں تین میں سے دو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں ۔فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں نا معلوم بندوق برداروں نے لارن گجی پورہ ونفوہ کے مقام پر اتوارکی شام 7بجے کے قریب غیر ریاستی مزدروں کے کرایہ کے کوٹر میں داخل ہوکر یہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جہاں تین میں سے دو مزدور زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں ۔ پولیس ذرائع نے مارے گئے افراد کی شناخت راجا ریشی دیو اور جو گندر ریشی دیو ساکسنان بہار کت طور کی ہے تینوں افراد پیشہ سے مزدور تھے ۔ادھر کشمیر پولیس زون کی جانب سے ایک ٹویٹ میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ جنگجوئوں نے ونفوہ کے مقام پر تین غیر ریاستی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیںجبکہ ایک زیر علاقے ہے ۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے کو سیل کیا گیا ہے اورحملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی نے کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کشمیر نیوز سروس کو فون پر اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے بتایا مزدورں کا خون بہانے سے کیا حاصل ہو گا ۔انہوں نے بتایا بے گناہوں کا خون بہانہ کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے انہوں نے مہلوکیں کے افراد خانہ کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہار کیا ہے ۔ خیال رہے گزشتہ شام لتر پلوامہ اور سرینگر کے عیدہ گاہ علاقے میں بھی دو مزدوروں کو اسی طرح کی کارروائیوں میں مارا گیا ہے ساری صورت حال کی وجہ سے غیر ریاستی مزدور میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہء










