قرض اور واجبات کا کچھ حصہ لداخ کو منتقل کرنے کا معاملہ ایم ایچ اے کے ساتھ اُٹھایا گیا۔ وزیر اعلیٰ

قرض اور واجبات کا کچھ حصہ لداخ کو منتقل کرنے کا معاملہ ایم ایچ اے کے ساتھ اُٹھایا گیا۔ وزیر اعلیٰ

جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیوں کے درمیان اثاثوں، واجبات اور بجٹ کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے رُکن قیصر جمشید لون کے اثاثوں، واجبات اور قرضوں کی تقسیم سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ عمل جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈِی) کی 30 ؍اکتوبر 2020 کی نوٹیفکیشن ایس او۔339 کے مطابق کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا، ’’تقسیم دونوں یوٹیوں کے درمیان اثاثے، واجبات اور بجٹ منصفانہ طریقے سے منتقلی کو یقینی بنانے کے طریقے سے کیا جانا تھا۔ اِس عمل کی تکمیل کے بعد 31؍ اکتوبر 2020 کو سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔‘‘وزیر اعلیٰ،جن کے پاس خزانہ کا قلمدان بھی ہیں ، نے مزید بتایا کہ کمیٹی کی زیادہ تر سفارشات پہلے ہی عملائی جا چکی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا، ’’عوامی قرضوں کی تقسیم کے حوالے سے، مالی ذمہ داریوں کی رقم 2,504.46 کروڑ روپے لداخ یوٹی کو منتقل کی جانی ہے۔ اِس معاملے کو وزارتِ داخلہ اور لداخ اِنتظامیہ کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے۔