sucide army

فوجی اہلکار اپنی سروس رائفل سے نکلی گولی کا شکار ہوکر لقمہ اجل

کملا کوٹ اوڑی میں فوجی چوکی میں سنسنی ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

سرینگر // شمالی ضلع بارہمولہ کے کملا کوٹ علاقے میں ایک فوجی اہلکار اپنی ہی سروس رائفل سے نکلی گولی لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے اوڑی کملا کوٹ علاقے میں ایک فوجی چوکی میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک فوجی اہلکار اپنی ہی سروس رائفل سے نکلی گولی کا شکار ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار جس کی شناخت نائک بی ٹی راؤ جو آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے تھے کو اپنی سروس رائفل سے اچانک نکلی گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ زخمی فوجی اہلکار کو علاج کیلئے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی اہلکار کے سروس رائفل سے گولی چلائی گئی جو اس کو لگی اور وہ موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور اس کی موت کے صحیح حالات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی سے موت کا معاملہ معلوم ہوتا ہے تاہم تفتیش جاری ہے ۔