فنڈنگ ایجنسی کی عدم دستیابی کے باعث 1,276کروڑ روپے اور 200 کیوسک واٹر سکیم شروع نہ ہوسکی ۔جاوید احمد رانا

فنڈنگ ایجنسی کی عدم دستیابی کے باعث 1,276کروڑ روپے اور 200 کیوسک واٹر سکیم شروع نہ ہوسکی ۔جاوید احمد رانا

جموں//وزیربرائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے آج کہا کہ چناب دریا سے 200 کیوسک پینے کا پانی جموں شہر کے لئے اٹھانے کا منصوبہ جس کی تخمینہ لاگت 885 کروڑ روپے تھی، کو 2013-14 ء میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے فنڈنگ نہیں ملی۔وزیرموصوف قانون ساز اسمبلی میں شیام لال شرما کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے بتایا کہ اگست 2022 ء میں اس منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت 1276 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔تاہم فنڈنگ ایجنسی کی عدم دستیابی کے باعث یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکا۔