مقامی افراد پلانٹ میں نہاتے ہیں جس سے اس کی حالت تبدیل ہونا طے ہے
سرینگر/کے پی ایس //دیور لولاب میں مقامی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی حفاظت اور انتظام کو لے کر سنگین خدشات ابھرے ہیں، جب کئی نوجوانوں کو گاؤں میں پینے کے پانی سپلائی کے ذخیرہ میں نہاتے ہوئے دیکھا گیا۔اس واقعے نے رہائشیوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، جو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) کو شدید لاپرواہی اور احتیاطی کارروائی کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق یور لولاب میں لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے ایک فلٹریشن پلانٹ قائم ہے لیکن کئی مقامی نوجوانوں نے یہ دیکھے بغیر کہ ان کے نہانے سے پانی کی سپلائی متاثر ہوگی جبکہ کچھ ہی دن پہلے، ایک اور فلٹریشن پلانٹ نے اہم سپلائی پائپوں کی چوری کی اطلاع دی، جو ضروری انفراسٹریکچر کے ارد گرد بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ ان واقعات کی سنگینی کے باوجود ملوث افراد کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی۔مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ بااثر شخصیات بشمول دیور لولاب کے کچھ اہلکاروں نے دونوں واقعات میں ملزمان کو بچانے کے لیے مداخلت کی۔ نتیجے کے طور پر، گرفتار کیے گئے افراد کو بغیر کسی قانونی نتائج کا سامنا کیے بغیر چھوڑ دیا گیا۔کمیونٹی کے اراکین اب اس معاملے کی مکمل تحقیقات، ملوث افراد کے لیے سخت احتساب اور عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔










