ہم ملازمین کے خلاف نہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ان کا احتساب ہو اور لوگوں کو حقوق ملیں/ نائب وزیر اعلیٰ
سرینگر // عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت اختیارات کے بغیر کام نہیں کر رہی ہے لیکن اس کا کنٹرول ہے اور ملازمین کو فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے کی بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرنا چاہتے، لیکن انہیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی ضرورت ہے جیسے حکومت اپنا کام انجام دے رہی ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ ہم ملازمین کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرنا چاہتے، لیکن انہیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی ضرورت ہے جیسے حکومت اپنا کام انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کی واضح تقسیم ہے، سب کچھ واضح ہے، کون کہہ رہا ہے کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے پاس اختیارات کی وجہ سے ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت گڈ گورننس کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا ’’ہم ملازمین کے خلاف نہیں ہیں۔ ووٹر اور سرکاری ملازمین ہمارے لیے برابر ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ان کا احتساب ہو اور لوگوں کو ان کے حقوق ملیں۔ ‘‘










