hajj

عازمین حج کیلئے مقامات مقدسہ کے راستوں کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات

سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی

سرینگر // حج کے دوران مقامات مقدسہ کے اطراف کی سڑکوں کو ٹھنڈا رکھا جائے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی روڈ اتھارٹی کی جانب سے حج کے دوران مقامات مقدسہ کے اطراف کی سڑکوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹھنڈا رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انتظار گاہوں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر بھی درجہ حرارت کو معتدل رکھنے کے لیے ایسفالٹ سرفیس کولنگ ٹیکنیک استعمال کی جائے گی۔عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف کے 25 ہزار اسکوائر میٹر کے علاقے کو اس ٹیکنیک کی مدد سے ٹھنڈا رکھا جائے گا۔ سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کی مہم کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرمیوں اور خصوصا حج کے دنوں میں بے تحاشا رش کے باعث غیر معمولی گرمی ہوتی ہے اور سڑکیں اس گرمی کو جذب کرتی ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات درجہ حرارت 70 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اس لیے سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے۔