ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے محکمہ جل شکتی کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے محکمہ جل شکتی کی پیش رفت کا جائزہ لیا

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جِتن کشور نے ضلع میں محکمہ جل شکتی کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل جیون مشن کے تحت صد فیصد گھریلو کوریج حاصل کرنے کے لئے تیز تر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ رہائشیوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسروںکو ہدایت دی کہ وہ جاری پروجیکٹوں کی تکمیل میں تیزی لائیں اور اُنہیں مقررہ مدت میں مکمل کریں۔میٹنگ میں یو ٹی کیپکس، ڈِسٹرکٹ کیپکس، لنگویشنگ اور نبارڈ سمیت مختلف سکیموں کے تحت منظور شدہ کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تبادلہ خیال میں پانی کی جانچ کی صورتحال ، نگرانی کے میکانزم اور واٹر سپلائی سکیموں کو عملانے میں درپیش چیلنجوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔اِس سے قبل ایگزیکٹیو اِنجینئر محکمہ جل شکتی نے اِن منصوبوں کی طبعی و مالی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پاورپوائنٹ بریفنگ پیش کی۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر، ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی، اے اِی اِی اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔