پونچھ / /ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وِکاس کنڈل نے ضلع میں پی ایم وشوکرما سکیم کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔ اِس اَقدام کا مقصد دستکاروں اور کاریگروں کو ضروری تربیت، جدید آلات اور مارکیٹ روابط فراہم کرکے اُنہیں بااِختیار بنانا ہے۔میٹنگ کے شروعات میں جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر خالد حسین وفا نے سکیم کا جائزہ پیش کیا جس میں مستفیدین کے لئے اہلیت، مقاصد، شناخت، ہنر مندی، کریڈٹ سپورٹ اور مارکیٹنگ معاونت جیسے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے گرام پنچایت اور ضلع دونوں سطحوں پر مستفید ہونے والوں کی منظوری کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی کے لئے بروقت فوائد کو یقینی بنانے کے لئے پرو سسنگ میں تیزی لائیں۔میٹنگ میں بلاک وار زیر اِلتوا ٔمعاملات پر بھی بات چیت کی گئی اور تمام بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران (بی ڈی اوز) نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شرکت کی اور اَپنے متعلقہ علاقوں سے اپ ڈیٹس کا اِشتراک کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے زیر اِلتوأ درخواستوں کو کلیئر کرنے کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور سپراِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی کو ہدایت دی کہ وہ استفادہ کنند گان کو تربیت مکمل ہونے پر سر ٹیفکیٹ جاری کریں۔اُنہوں نے بیداری پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اِس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ کاریگروں کواندراج کرنے اور اس سے فائدہ اُٹھانے کی ترغیب دی جاسکے۔میٹنگ میں جی ایم ڈی آئی سی، اے سی ڈی، ایل ڈی ایم، بی ڈی اوز اور پونچھ اور مینڈھر کے آئی ٹی آئی کے سپراِنٹنڈنٹ نے شرکت کی۔










