ابھیان کا مقصد بلاک کو اَسپریشنل سے اِنسپریشنل میں تبدیل کرنا ہے ۔ ڈاکٹر بشارت قیوم
پلوامہ / /ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع پلوامہ میں ترقیاتی کے اہم اشاریوں کو بہتر بنانے کی کوشش میں آج اسپریبشل بلاک اچگوزہ میں سمپورنتا ابھیان کا آغا ز کیا۔اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کی جامع ترقی کے لئے سمپورنتا ابھیان کے تحت کلیدی اِشاریوں کی تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ آنے والے مہینوں میں قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ پروگرام کے اہداف کو صد فیصد حاصل کیا جا سکے۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے صحت، تعلیم، دیہی ترقی محکمہ ، آئی سی ڈِی ایس اور دیگر سمیت مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا جن میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جانے والی سکیموں کی سرگرمیوں کی نمائش کی گئی۔ اِس تقریب میںجوش و خروش تھا کیوں کہ کمیونٹی اس اقدام کی حمایت کرنے کے لئے اکٹھے ہوئی تھی۔مزید برآں، ڈاکٹر بشارت قیوم نے شرکأ کو ایک عہد دلایا جس میں سمپورنتا ابھیان کے تمام اشاریوں میں اہداف حاصل کرنے کے لئے کام کرنے اور بلاک کو ایک صحت مند، بااِختیار اور خوشحال کمیونٹی بننے کی طرف لے جانے کے عزم پر زور دیا گیا۔ اس عہد کا مقصد بلاک کو اسپریشنل سے متاثر کن میں تبدیل کرنا تھا۔سمپورنتا ابھیان سے اسپریشنل بلاک اچگوزہ کے ترقیاتی سفر میں ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے جس سے ضلع میں جامع ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ جیسے جیسے مہم زور پکڑتی ہے ، کمیونٹی کی فعال شرکت اور حمایت مثبت تبدیلی اوردیرپا ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اِس موقعہ پر سکولی بچوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے سکٹس، نکڑ ناٹک اور رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ متعدد مقررین نے بھی اجتماع سے خطاب کیا ۔ اسپریشنل بلاک اَقدام کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور اِس کے اہداف کے بارے میں بیداری پید اکی ۔مزید برآں، منتخب کسانوں میں چار اجازت نامے اور سوئیل کارڈ تقسیم کئے گئے۔ اِس تقریب میں ابھیان جیوتی (مشعل) اور کمیونٹی کو مشغول کرنے اور مہم کو فروغ دینے کے لئے ایک سیلفی پوائنٹ شامل تھا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ کے علاوہ ضلع اَفسران اور علاقہ مکینوں نے بھی شرکت کی۔










