ضلع ترقیاتی کمشنر شویپاں نے ’کسان خدمت گھروں ‘کے کام کاج کا جائزہ لیا

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر محمد شاہد سلیم ڈار نے آج زراعت ، باغبانی ، پشو و پالن کے متعلقہ محکموں کے اَفسران اور ملازمین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں’ کسان خدمت گھروں‘ کے کام کاج اور کسانوں کی رجسٹریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے نامزد پورٹل پر تمام کسانوں کی رجسٹریشن کو کم سے کم وقت میںتیز کرنے کی وکالت کی۔ ضلع کے زائد اَز6,400 کسانوں کو اَب تک اپ لوڈ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کسانوں کے فائدے کے لئے’ کسان خدمات گھروں ‘ کی خدمات کو عام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔کسان خدمت گھر (کے کے جی) زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لئے ون سٹاپ سلوشن کے طور پر کام کرتا ہے جو پنچایتی سطح پر کسانوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔شوپیاں میں 17 کے کے جی کو نچلی سطح پر کسانوں کی خدمت کے لئے سٹریٹجک طور پر رکھا گیا ہے اور جدید ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی سہولیات سے لیس ہیں تاکہ صارف دوست انداز میں مؤثر طریقے سے زرعی خدمات کی ایک رینج فراہم کی جاسکے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 33 کے کے جی سامنے آرہے ہیں۔پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان زرعی صنعت کاروں (کرشی اودیم) کے زیر انتظام، مقامی بااختیاری اور خود روزگار کو فروغ دینے والے کے کے جی کا مقصد سرکاری خدمات کو ان کے قریبی علاقوں میں کسانوں کے قریب لانا ہے۔اشتکاری کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ماہرین کی طرف سے ریئل ٹائم مدد اور مسلسل مدد اور تربیت بھی کے کے جی میں فراہم کی جاتی ہے۔