ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت

صلاحیت سازی تربیتی پروگرام کے دورے کیلئے کسانوں کو ہری جھنڈ ی دِکھاکر روانہ کیا

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے آج 50 کسانوں کے ایک گروپ کو جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی )کے تحت سکاسٹ اور سینٹر آف ایکسی لینس زاورہ سری نگر کے لئے صلاحیت سازی تربیتی پروگرام کے دورے کے لئے ہری جھندی دِکھا کر روانہ کیا۔اس دورے کا مقصد کسانوں کو باغبانی کی جدید ترین تکنیکوں اور مہارتوں سے واقف کرنا ہے جس کا مقصد پھلوں کی فصل کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہے اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے اہداف کے مطابق ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کاشتکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اِس طرح کے اَقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باغبانی شعبے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور بالخصوص دیہی علاقوں میں معاشی خوشحالی کو بڑھانے میں نئی ٹیکنالوجیوں کے کردار پر زور دیا۔ چیف ہار ٹی کلچر آفیسر شوپیان محمد رمضان وار نے کسانوں کے ساتھ مزید معلومات کا اشتراک کیا اور کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت اِس طرح کے پروگراموں کا مقصد نرسری کی ترقی ، باغات کے انتظام ، ہائی ٹیک کاشت کاری اور مائیکرو آبپاشی تکنیک سمیت مختلف پہلوؤں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اُنہوں نے ضلع شوپیاں میں باغبانی شعبے کو فروغ دینے کے لئے کاشتکاروں کو روایتی طریقوں کے بجائے سائنسی ٹیکنالوجی کو اَپنانے کی ترغیب دی۔اِس موقعہ پر محکمہ باغبانی کے افسران وملازمین اور دیگر متعلقین موجود تھے۔