گزشتہ چند ماہ کے دوران ضلع میں 4 جاب میلوں کا اِنعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مقامی نوجوانوں کو انٹرویو کے اگلے دور کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام
بڈگام// ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر( ڈی اِی اینڈ سی سی )بڈگام نے ضلع اِنتظامیہ بڈگام کے اشتراک سے آج بیروہ کے ٹاؤن ہال میں ایک روزہ جاب میلے کا اِنعقاد کیا۔تقریب کا اِفتتاح چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل نذیر احمد خان اور ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے کیا۔جاب میلے میں 763 شرکأ اور 17 کمپنیوں نے زائد اَز 1000 اَسامیوں کی پیش کش کی۔دوسرے مرحلے کے لئے 302 اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ۔ اِس تقریب میں 527 آف لائن رجسٹریشن اور 207 اُمیدواروں نے سکل ڈیولپمنٹ کورسوں کے لئے رجسٹریشن سے خود روزگار سکیموں اور سکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کی۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چندماہ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر ضلع میں چار بار روزگار میلے کا اِنعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے طلبأ اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کی گئی ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ سینکڑوں مقامی نوجوانوں کو مختلف نجی کمپنیوں نے ضلع میں منعقد ہونے والے چار جاب میلوں میں انٹرویو کے اگلے دور کے لئے شارٹ لسٹ کیا ہے۔اُنہوں نے روزگار کے حصول کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا اور ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لئے اس طرح کے مزید پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے شرکت کرنے والے اُمیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ایسے جاب میلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان پلیسمنٹ مہمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔اُنہوں نے بے روزگار نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ حکومت کی ترغیبی سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے کہا کہ تیجسوینی، ممکن، پی ایم ای جی پی اور ایچ اے ڈی پی سمیت مختلف اہم سکیموں کے تحت خواہشمند اُمیدواروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مکمل تعاون اور ہینڈ ہولڈنگ کی یقین دہانی کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روزگار سکیموں کے تحت رجسٹر ہوں اور مہمان نوازی، دستکاری، سیاحت، یا خدمت کے شعبے میں کہیں بھی اپنے ادارے قائم کریں تاکہ ان کے لئے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات ضلع کے دیگر علاقوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ جاب میلوں کے علاوہ ضلع انتظامیہ بڈگام بے روزگار نوجوانوں کو ضلعی ہنر مندی کے ترقیاتی منصوبے کے تحت تربیت دے گی تاکہ نوجوانوں کی مہارت کی سطح اور ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ضرورت کے درمیان فرق کو پر کیا جا سکے۔اس موقعہ پر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف وسائل کے افراد نے بھی خطاب کیا اور روزگار کے مختلف مواقع کے بارے میں آگاہی دی۔اِس موقعہ پر چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نے خطاب کرتے ہوئے ضلع میں بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اس طرح کی تقریبات کے اِنعقاد پر ضلع اِنتظامیہ کی سراہناکی۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات حوصلہ افزائی کا احساس پیدا کرتی ہیں اور ان نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ای اینڈ سی سی، تحصیل دار بیروہ، ای او بیروہ، ٹی ایس او اور دیگر متعلقہ افسران و ملازمین موجود تھے۔










