Div Com Kashmir pays tribute to Father of Nation & martyrs

صوبائی کمشنر کشمیر نے یوم شہدأ کے موقعہ پر بابائے قوم اور شہدأ کو خراج عقیدت پیش کیا

سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی اور قوم کے تمام شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی خودمختاری اور سا لمیت کے تحفظ کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اِس موقعہ پرصوبائی کمشنر کشمیر اور اَفسروں نے شہدأکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی۔مہاتما گاندھی کی شہادت کی یاد میں ہر برس 30 ؍جنوری کو یوم شہدا ٔمنایا جاتا ہے۔اِس موقعہ پر کشمیر ایس ایم سی اور سی اِی او ایس ایس سی ایل ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، اے سی آر سینٹرل ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ، ریونیو اَٹارنی ، پرائیویٹ سیکرٹری اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔