صبح کے اوقات کار حتمی نہیں ، ترمیم کی جاسکتی ہے

صحت کے شعبے میں موجودہ وسائل اور سہولیات کو اپ گریڈ کرنا حکومت کی ترجیح

تمام ذیلی ضلعی اسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولیات کی فراہمی کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا / سکینہ ایتو

سرینگر // حکومت کی ترجیح صحت کے شعبے میں موجودہ وسائل اور سہولیات کو اپ گریڈ کرنا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے کو تبدیل کیا جا سکے کی بات کرتے ہوئے صحت اور طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ محکمہ صحت میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو تسلیم کیا لیکن لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک پروگرام کے دوران صحت اور طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ جموں و کشمیر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے 300 کے قریب نئے ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے اور انہیں دور دراز علاقوں میں تعینات کیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی صحت کی ضروریات کا خیال رکھا جا سکے۔وزیر نے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو تسلیم کیا لیکن لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عام لوگوں کی سہولت کیلئے تمام ذیلی ضلعی اسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولیات کی فراہمی کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں کیتھ لیبارٹریوں کو فعال بنایا گیا ہے اس کے علاوہ یہاں Linac کی سہولیات جلد ہی دستیاب ہوں گی۔موجودہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ذاتی طور پر ہر محکمے میں ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں اور عوامی بھلائی کیلئے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے نفاذ کے سلسلے میں باقاعدہ جائزہ لے رہے ہیں۔