شوپیاں۔اَگلر سڑک منصوبے پر کام موسم بہتر ہوتے ہی دوبار شروع ہوگا۔ نائب وزیرا علیٰ

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ شوپیاں ۔اَگلر سڑک منصوبے پر کام موسم بہتر ہوتے ہی دوبارہ شروع کیا جائے گا۔نائب وزیر اعلیٰ ایڈووکیٹ شبیر احمد کلے کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے بتایا کہ شوپیاں تا اگلر روڈ کے نام سے شوپیاں۔اَ گلر روڈ 2024-2025 ء کے دوران پی ایم جی ایس وائی مراعاتی فنڈ کے تحت منظوری دی گئی ہے اور اَکتوبر 2024 ء الاٹمنٹ میں جاری کی گئی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کام کا آغاز ہوا اورسردیوںسے پہلے 3.50 کلومیٹر مکمل کیا گیا اور جیسے ہی موسم میں بہتری آئے گی، کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔نائب وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ شوپیاں سے کیگام (9 کلومیٹر) سڑک کی دیکھ ریکھ پی ڈبلیو ڈِی قومی شاہراہ 444 کے حصے طور پر کرتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ روڈ اسٹیٹس بی ٹی اسٹیٹس کے ساتھ اِنٹرمیڈیٹ لین ہے جبکہ سال 2021-22میں نبارڈ آر آئی ڈِی ایف XXIVکے تحت کیگام۔درامدورہ اور درامدورہ۔مزہامہ۔گابر پورہ۔یدپورہ سڑکوں کو شروع کیا گیا اور مکمل کیا گیا۔یہ دونوں سڑکیں اچھی حالت میں ہیں اور ابھی بھی ڈیفیکٹ لائبلٹی پیریڈ (ڈِی ایل پی) میں ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کیگام۔حاجی چیک۔مارہینگ سڑک نبارڈ آر آئی ڈِی ایف XXVII کے تحت 2022-23ء میں مکمل کیا گیا اور یہ سڑک بھی اچھی حالت میں ہے اور ڈِی ایل پی میں شامل ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ چوان۔بتفوجان سڑک پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر کی گئی تھی اور اَچھی حالت میں ہے جبکہ اِس سڑک پر 2021-22 ء کے دوران تجدیدی کوٹ بچھایا گیا تھا۔