waznwan in bandipora

شادی کی تقریب میں وازوان کھانا مہمان کومہنگا پڑا

50افراد بیمار پڑ گئے،40ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں داخل

بانڈی پورہ//لائوے پورہ بانڈی پورہ میں دعوت کھانے کے بعد50افراد بیمار پڑ گئے ،جن میں سے 40کوضلع اسپتال بانڈی پورہ میں داخل کیاگیا ۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کی رئوسے اتنے مہمان وازوان کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے قے ، اسہال اور پیچش کے شکار ہوئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے لاوے پورہ گاؤں میں بدھ کے روز ایک شادی کی تقریب میں وازوان کا استعمال کرنے کے بعد کم از کم50 افراد بیمار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق لاوے پورہ میں شادی کی تقریب میں دعوت کھانے کے بعد50مہمانوںنے قے اور ڈھیلے موشن کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع صحت حکام نے فوری کارروائی کی اور معاملے کی تصدیق کیلئے علاقے میں طبی ٹیمیں روانہ کیں۔سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ ، تقریبا 40،افراد(مہمان) جنہوں نے قے ، اسہال اور پیچش کی شکایت کی ،کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں داخل کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ، ہمیں جو معلومات مل رہی ہیں وہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے معلوم ہوتی ہیں۔