حمایت سے تربیت یافتہ امیدواروں کیلئے ملازمت کے مواقع کی تقریب کا آغاز کیا
جموں//سیکرٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج مسٹر محمد اعجاز اسد نے نوجوانوں کیلئے روز گار کو فروغ دینے کیلئے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ’ کوشل پرو 2025‘ کا افتتاح کیا جو حمایت ۔ ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی پروگرام کے تحت ایک آئی ای سی کم ملازمت کی تقریب ہے ۔ ملازمت کی تقریب ایک اہم بھرتی پلیٹ فارم بن گئی جس میں 17 معروف آجروں نے حصہ لیا جن میں پیپسیکو ، ڈومینوز ، کوکا کولا بربیک نیشن ، برگر کنگ ، ورڈھمن ٹیکسٹائیلز اور ربلی فوڈز شامل ہیں ، جنہوں نے ریٹیل ، ہاسپٹیلٹی ، ٹیکسٹائیلز ، خوراک و مشروبات ، آئی ٹی ۔ آئی ٹی آئی ایس اور نگرانی خدمات جیسے شعبوں میں متعدد آسامیاں پیش کیں ۔ اس تقریب میں حمایت کے تحت پروجیکٹ ایپلائی منٹ ایجنسیوں ( پی آئی ایز ) کی طرف سے متحرک کئے گئے 250 سے زائد ہنر مند نوجوانوں نے شرکت کی جن میں سے کئی امیدواروں کو موقع پر ہی ملازمت کی پیشکشیں موصول ہوئیں ۔ اپنے خطاب میں سیکرٹری موصوف نے زور دیا کہ ملازمتیں حمایت ۔ ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی پروگرام کا بنیادی سنگ میل ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’ کوشل پرو جیسے جاب میلے تربیت یافتہ نوجوانوں اور آجروں کے درمیان براہ راست پل کا کردار ادا کرتے ہیں، جو شفاف ، پائیدار اور صنعت سے چلنے والے روز گار کے نتائج کو یقینی بناتے ہیں ۔ ‘‘ محکمہ کی مارکیٹ سے متعلقہ ہنر پر توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر اعجاز اسد نے کہا کہ دوہری اقدامات ۔ کوشل پرب اور کوشل رتھ ۔ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو پائیدار ذریعہ معاش کیلئے ہنر سے آراستہ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں ۔ سیکرٹری موصوف نے منتخب امیدواروں کو تقرری کے خطوط بھی تقسیم کئے ۔ تقریب کا اختتام ’ کوشل رتھ ‘ کی روانگی کے ساتھ ہوا جو ایک موبائل آؤٹ ریچ گاڑی ہے جو 20 دنوں تک بلاک سے بلاک تک سفر کرے گی ، ریکارڈ شدہ پیغامات نشر کرے گی ، پمفلٹس تقسیم کرے گی اور دیہی نوجوانوں کو ہنر کی تربیت اور پلیسمنٹ کیلئے متحک کرے گی اور اس اسکیم کے فوائد آخری گاؤں تک پہنچائے گی ۔










